چنئی،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو حکومت نے آج آندھرا پردیش سے فوری طور پر کرشنا دریا کا پانی چھوڑنے کی اپیل کی تاکہ شہر کی پینے کے پانی سے متعلق ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے آندھرا پردیش کے اپنے ہم منصب این چندر بابو نائیڈو کو خط لکھ کر شمال مشرقی مانسون اور شہر کے آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ میں کمی کی طرف ان کی توجہ دلائی اور کیڈالیرو آبی ذخائر سے کرشنا دریا کا پانی فوری طور پر چھوڑا جائے، اسے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ان سے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ تمل ناڈو اور چنئی شہر بنیادی طور پر شمال مشرقی مانسون پر منحصر ہیں۔اس سال2016کے دوران تمل ناڈو میں شمال مشرقی مانسون میں بہت زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔چنئی شہر میں تقریبا 57فیصد تک کم بارش ہوئی۔پنیرسیلوم نے لکھا ہے کہ ان حالات میں میں آپ سے حکام کو رضامندی کے لیے موزوں کیڈالیروآبی ذخائر سے پانی کے فوری چھوڑے جانے کو یقینی بنانے کی ہدایت دینے کی اپیل کرتاہوں۔